0
Monday 23 Mar 2020 09:30

ملتان، قرنطینہ سنٹر میں دیگر زائرین کیلئے تیاریاں شروع، کل زائرین کی آمد متوقع 

ملتان، قرنطینہ سنٹر میں دیگر زائرین کیلئے تیاریاں شروع، کل زائرین کی آمد متوقع 
اسلام ٹائمز۔ ایران سے تفتان کے راستے پاکستان پہنچنے والے زائرین کی ایک اور کھیپ کے ملتان پہنچنے کی تیاریاں جاری ہیں، انتظامیہ کی جانب سے ورکر ویلفیئر کمپلکس میں ضروری سامان آنا شروع ہوگیا ہے، واضح رہے کہ چار روز قبل 33 بسوں پر مشتمل 1270 زائرین کا قافلہ ملتان کے قرنطینہ سنٹر پہنچا تھا، ڈپٹی کمشنر کے مطابق ملتان کے قرنطینہ سنٹر میں مزید ایک ہزار افراد کی گنجائش موجود ہے، اس سے قبل ان زائرین کو فیصل آباد اور بہاولپور منتقل کرنے کی خبریں تھیں، لیکن فیصل آباد کے کمشنر اور بہاولپور میں وکلاء کی جانب سے سٹے کے بعد نیا آنیوالا قافلہ بہاولپور اور فیصل آباد کی بجائے ملتان پہنچے گا، جہاں پر خاموشی سے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 852030
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش