0
Monday 23 Mar 2020 11:24

بہترین تشخیص اور سماجی فاصلہ رکھ کر کرونا پر قابو پایا جا سکتا ہے, بل گیٹس

بہترین تشخیص اور سماجی فاصلہ رکھ کر کرونا پر قابو  پایا جا سکتا ہے, بل گیٹس
اسلام ٹائمز۔ مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل بل گیٹس کا کہنا ہے کہ بہترین تشخیص اور سماجی فاصلہ رکھ کر کرونا پر قابو  پایا جا سکتا ہے۔ بل گیٹس نے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا کا سامنا کرنے کے لیے لوگوں کو پرسکون رہنا چاہیئے۔ معروف امریکی کمپنی مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومتیں بہترین طریقے سے ٹیسٹ کریں اور ملک بند کر دیں تو 6 سے 10 ہفتوں میں بہتر نتائج آسکتے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جو ممالک بند ہیں، وہ چند ہفتوں میں اپنے راستے پر واپس آسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال سے انتہائی امیر ممالک بھی دوچار ہیں۔ خیال رہے کہ خطرناک کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتیں ساڑھے 14 ہزار تک پہنچ چکی ہیں، جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 852058
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش