0
Monday 23 Mar 2020 11:27

پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، عارف علوی

پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، عارف علوی
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ دنیا کی دیگر اقوام کی طرح پاکستانیوں کو بھی کورونا کے وبائی مرض کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا 23 مارچ ہماری قوم کی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے، 1940ء کا یہ وہ دن تھا جب لاہور کی تاریخی قرارداد پاس کی گئی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کہ آج کے دن ہم قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ محمد اقبالؒ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ بھی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کرتے ہیں، کشمیریوں کو غیر انسانی لاک ڈاؤن کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلاتا ہوں پاکستان ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہو گا، پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کےلیے سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ دنیا کو کورونا وائرس کی شدید وبا کا سامنا ہے،آج اقوام عالم مشکل وقت سے گزر رہی ہیں، ہم پاکستانیوں کو بھی اس وبائی مرض کا مقابلہ کرنے کےلیے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ اس بحران میں دفاع کی اولین صف میں شامل ہیں، قوم انہیں بے لوث کوششوں پر سلام پیش کرتی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 852059
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش