0
Monday 23 Mar 2020 13:18

سعودی عرب میں 21 دن کا جزوی کرفیو نافذ

سعودی عرب میں 21 دن کا جزوی کرفیو نافذ
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سعودی شاہ سلمان نے آج شام سے 21 دن کے لیے جزوی کرفیو نافذ کرنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر کرفیو روزانہ شام 7 سے صبح 6 بجے تک 21 دن جاری رہے گا۔ عالمی وبا کے پیش نظر کورونا وائرس کے متعدد کیسز سعودی عرب میں بھی سامنے آئے ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ دن قبل کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور بچاؤ سے متعلق اقدامات کرتے ہوئے سعودی حکومت نے لوکل فلائٹس اور پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کر دی تھی۔ ملک میں ضروری نقل و حرکت جس میں مریضوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے پر پابندی نہیں، جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں اور میڈیکل اسٹاف کو ضروری ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اسپتال جاتے ہوئے یا باہر آتے ہوئے وائرس کو پھیلنے سے روکنے والے مخصوص لباس کا استعمال کیا جائے۔ سعودی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ سرکاری ایجنسیز، اور لوکل بسیں اور ٹیکسیاں پابندی پر عمل کریں ورنہ بھاری معاوضے کی صورت میں سزا دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 852074
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش