QR CodeQR Code

دبئی، پاکستانی قونصل خانہ بند

23 Mar 2020 15:18

حکام کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صرف ایمرجنسی سروس کیلئے قونصل خانہ کھولا جائے گا، جبکہ 24 گھنٹے 3 سفارتی اہلکار ایمرجنسی صورت حال کیلئے موجود رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ دبئی میں پاکستان قونصل خانہ تمام سروس کیلئے بند کر دیا گیا ہے، متحدہ عرب امارات میں 2 دن بعد تمام شاپنگ مالز بھی بند کر دیے جائیں گے۔ حکام کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صرف ایمرجنسی سروس کیلئے قونصل خانہ کھولا جائے گا، جبکہ 24 گھنٹے 3 سفارتی اہلکار ایمرجنسی صورت حال کیلئے موجود رہیں گے۔ دوسری جانب وزرات صحت امارات نے کہا ہے کہ فارمیسی اور کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرنے والی سپرمارکیٹس کھلی رہیں گی اور ریسٹورنٹس سے صرف کھانا لے جانے کیلئے فراہم کیا جائے گا۔ اماراتی حکام نے کہا ہے کہ لوگ بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں، صرف اپنی گاڑی پر سفر کریں، ایک گاڑی میں 3 سے زیادہ افراد سوار نہ ہوں۔ حکام نے بتایا کہ پبلک ٹرانسپورٹ، ٹیکسی سے متعلق جلد فیصلہ کیا جائے گا، عوام سے کہا ہے کہ اسپتال بھی کسی کی عیادت کیلئے نہ جائیں اور خود بھی ایمرجنسی کے بغیر اسپتال جانے سے گریز کریں۔ اماراتی ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ امارات کے ایئرپورٹس کو بھی آئندہ 48 گھنٹے بعد بند کر دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 852090

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852090/دبئی-پاکستانی-قونصل-خانہ-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org