0
Monday 23 Mar 2020 15:52

کورونا وائرس، کراچی اور سکھر ایئرپورٹ بند کرنے کا اعلان

کورونا وائرس، کراچی اور سکھر ایئرپورٹ بند کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 24 مارچ سے کراچی اور سکھر ایئرپورٹ غیر معینہ مدت کیلئے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے لاک ڈاون کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی اور سکھر ایئرپورٹ 24 مارچ سے غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا ہے۔ ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری نوٹم میں کہا گیا کہ دونوں ایئرپورٹ 24 مارچ صبح 6 بجے سے تاحکم ثانی غیر معینہ مدت کیلئے بند رہیں گے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے علاقائی سطح پر آپریٹ کرنے والی تمام ایئرلائنز کو ایئرپورٹ بندش کے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے خصوصی مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے، جس میں تمام ایئرلائنز کو کراچی اور سکھر کیلئے اپنی تمام فلائٹس منسوخ کرنے کی احکامات بھی جاری کر دیئے۔۔ دوسری جانب پی آئی اے نے مسافروں کو 24 تاریخ سے فلائٹ منسوخی سے متعلق آگاہ کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 852094
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش