0
Monday 23 Mar 2020 16:02
انتظامیہ مہنگائی کے سامنے بند نہ باندھ سکی

ڈی آئی خان، دوسرے روز بھی لاک ڈاؤن، تمام داخلی، خارجی راستے بند

ڈی آئی خان، دوسرے روز بھی لاک ڈاؤن، تمام داخلی، خارجی راستے بند
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ضلعی حکومت کی ہدایت پہ ڈیرہ اسماعیل خان شہر کے تمام داخلی و خارجی راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔ ٹرانسپورٹ کے تمام اڈے بند ہیں، حکومتی اداروں کی نااہلی کے باعث شہر میں مہنگائی کے طوفان نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلائو اور خدشات کے حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت کی ہدایت پر ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام داخلی و خارجی راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔ تمام ٹرانسپورٹ اڈے بند ہیں۔ ڈیرہ دریا خان چیک پوسٹ، کڑی خیسور چیک پوسٹ، رمک چیک پوسٹ، چنڈہ چیک پوسٹ اور درازندہ چیک پوسٹ پر ضلع بندی کے حوالے سے تمام بڑی گاڑیوں کی آمدو رفت بند ہے تاہم ذاتی گاڑیوں پر عوام کی آمد ورفت جاری ہے۔ ادھر لاک ڈاؤن کے سلسلے میں بازار اور مارکیٹیں دوسرے روز بھی بند ہیں تاہم ادویات، بیکری، جنرل سٹور، کھانے پینے کی اشیاء اور گوشت وغیرہ کی دوکانیں کھلی ہیں لیکن لاک ڈاؤن اور بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ کی آمدو رفت پر پابندی کے باعث شہر میں ناجائز منافع خوروں کی جانب سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ خوراک اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی نااہلی کے باعث حکومتی دعوؤں کے برعکس ذخیرہ اندوز اور ناجائز منافع خور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ ڈیرہ شہر اور مضافات میں آٹا 52 روپے فی کلو کی بجائے 60 سے 65 روپے فی کلو، چینی 79 روپے فی کلو کی بجائے 84 روپے فی کلو، انڈے فی درجن 100 روپے کی بجائے 130 روپے، چھوٹا گوشت 1100، بڑا گوشت 460 روپے فی کلو اور مرغی کا گوشت 220 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ سبزیوں، بیکری اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی خود ساختہ اضافہ کر دیکھا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 852096
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش