0
Monday 23 Mar 2020 17:49

سعید غنی بھی کورونا وائرس کا شکار، ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی

سعید غنی بھی کورونا وائرس کا شکار، ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے صوبائی وزیر سعید غنی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک ویڈیو میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز میں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تاحال جو Symptoms اس وائرس کے بتائے جاتے ہیں ان میں سے مجھے کچھ محسوس نہیں ہورہا اور میں خود کو بالکل صحتمند محسوس کررہا ہوں۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ اپنی ذمہ داریاں گھر پر isolation میں رہ کر ادا کررہا ہوں، شہری بھی گھروں پر رہیں۔
خبر کا کوڈ : 852110
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش