0
Monday 23 Mar 2020 18:01

کراچی سمیت سندھ بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ اور آن لائن سروس پر پابندی عائد

کراچی سمیت سندھ بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ اور آن لائن سروس پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے صوبے بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کردی۔ اپنے بیان میں اویس شاہ نے کہا کہ صوبے میں شہروں کے اندر چلنے والے پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کردی ہے، بسیں اور آن لائن سروس پر بھی پابندی ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ کوئی شہری بیمار ہے یا ضروری کام ہے تو وہ ٹیکسی یا رکشہ استعمال کرے۔ اویس شاہ نے بتایا کہ صوبے میں 2 دن میں 300 گاڑیوں کا چالان کیا گیا، 50 کے روٹ پرمٹ منسوخ، 20 گاڑیاں تھانوں میں بند اور 5 ٹرانسپورٹرز پر مقدمے درج کئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 852112
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش