0
Monday 23 Mar 2020 18:20

کورونا وائرس، ملک بھر میں فوج تعینات کر دی گئی

خیبر پختونخوا، جزوی لاک ڈاؤن میں 7 دن کی توسیع
کورونا وائرس، ملک بھر میں فوج تعینات کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر ملک بھر میں فوج تعینات کر دی گئی ہے۔ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور چاروں صوبوں میں لاک ڈاؤن کے بعد اب ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں فوج تعینات کر دی گئی ہے اور وزارت داخلہ نے وفاق، پنجاب، سندھ، خیبر پختو نخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فوج تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت نے جزوی لاک ڈاؤن میں 7 دنوں کی توسیع کر دی ہے اور 29 مارچ تک تمام بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند کر دی ہے۔ اس کے علاوہ صوبے کے تمام ہوٹل ریسٹورنٹس کو مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 29 مارچ تک تمام ہوٹل، ریستوران اور فاسٹ فوڈ مراکز بند رہیں گے جبکہ ہوم ڈلیوری پر بھی پابندی رہیگی۔ صوبے میں صرف سبزی، میڈیسنز، آٹا اور جنرل سٹورز کھلے رہیں گے۔ 
خبر کا کوڈ : 852115
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش