QR CodeQR Code

کورونا صورتحال، علامہ وحید کاظمی کا خیبر پختونخوا حکومت کے اقدامات پر اظہار اطمینان

23 Mar 2020 18:40

ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ڈی آئی خان قرنطینہ سینٹر میں جہاں اچھے اقدامات کئے گئے، وہیں پر انکے فوکل پرسن ڈاکٹر ماجد کے رویئے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ماجد کو چاہیئے کہ وہ زائرین اور رضاکاروں کیساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے صوبائی حکومت کی جانب سے  ڈیرہ اسماعیل خان میں گومل اور درہ زندہ قرنطینہ سینٹر کے بہترین انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ سینٹر میں کافی اچھے اقدامات کئے گئے ہیں، جہاں اچھے اقدامات کئے گئے، وہیں پر ان کے فوکل پرسن ڈاکٹر ماجد کے رویئے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ماجد کو چاہیئے کہ وہ زائرین اور رضاکاروں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں، سکھر میں اسی طرح بدسلوکی کی وجہ سے ماحول خراب ہوا تھا۔

علامہ وحید کاظمی نے کہا کہ ڈی سی ڈیرہ کو چاہیئے کہ وہ چھوٹے چھوٹے مسائل پر بھی توجہ دیں، تاکہ کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہ آئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جن افراد کے ٹیسٹ نہیں ہوئے انکے ٹیسٹ جلد از جلد کرائے جائیں، اگر کسی زائر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آتا ہے تو اسکو دوسرے زائرین سے الگ کیا جائے۔ جو کئی دن گزرنے کے باجود التوا کا شکار ہیں۔ اس موقع پر علامہ سید وحید کاظمی نے صوبائی اور ضلعی حکومتوں کے دیگر انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ زائرین کے لئے بہترین سہولیات مہیا کر رہی ہے، جو قابل تحسین ہے۔


خبر کا کوڈ: 852118

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852118/کورونا-صورتحال-علامہ-وحید-کاظمی-کا-خیبر-پختونخوا-حکومت-کے-اقدامات-پر-اظہار-اطمینان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org