1
Monday 23 Mar 2020 19:00

دعوت اسلامی نے مستحقین کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان کر دیا

دعوت اسلامی نے مستحقین کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت ملک بھر میں پھیلی کرونا وائرس کی بے چینی میں دعوت اسلامی نے عوام کی وسیع پیمانے پر امداد کا اعلان کر دیا ہے۔ امدادی پیکچ میں کھانا اور راشن تقسیم کیا جائیگا۔ دعوت اسلامی کے سربراہ مولانا الیاس قادری کا کہنا ہے کہ دعوت اسلامی ایک عالم گیر تحریک ہے، اس کا وسیع اور منظم نیٹ ورک لاہور سمیت پورے ملک میں قائم ہے۔ اس نیٹ ورک کے ذریعے غریبوں اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا اس کار خیر میں دعوت اسلامی کے ہزاروں کارکن حصہ لیں گے۔ امدادی پیکچ میں کھانا اور راشن تقسیم کیا جائے گا۔ یہ امدادی پروگرام موجودہ حالات میں اور آئندہ بھی غریب اور نادار مسلمانوں کی مدد کرتا رہے گا۔ دعوت اسلامی لاہور ریجن کے نگران حاجی یعفور رضا عطاری نے امدادی پیکج کیلئے وسیع پیمانے پر تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 852121
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش