QR CodeQR Code

پیر امین الحسنات نے اپنے ساڑھے 300 ادارے اور 10 ہزار کمرے قرنطینہ کیلئے حکومت کو پیش کر دیئے

23 Mar 2020 20:12

صدر مملکت عارف علوی سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا سے ڈرنا نہیں بلکہ احتیاط برتنا ہے، ہمارے 40 ہزار طلباء و طالبات کو حکومت تربیت دے کر رضاکار بنالے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں جاری کورونا آگاہی مہم کو عوامی سطح تک پر اجاگر کرنے کے لیے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے علمائے کرام اور مشائخ عظام سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے اس حوالے سے سابق وزیر مملکت مذہبی امور پیر امین الحسنات سے رابطہ کیا اور انہیں کورونا آگاہی مہم میں اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ ذرائع کے مطابق دوران گفتگو پیر امین الحسنات نے اپنے ساڑھے 300 ادارے اور 10 ہزار کمرے قرنطینہ کیلئے حکومت کو پیش کر دیئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کورونا سے ڈرنا نہیں بلکہ احتیاط برتنا ہے۔ ہمارے 40 ہزار طلباء و طالبات کو حکومت تربیت دے کر رضاکار بنالے۔
 


خبر کا کوڈ: 852140

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852140/پیر-امین-الحسنات-نے-اپنے-ساڑھے-300-ادارے-اور-10-ہزار-کمرے-قرنطینہ-کیلئے-حکومت-کو-پیش-کر-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org