0
Monday 23 Mar 2020 20:43

گلگت میں کرونا وائرس سے لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنیوالے ڈاکٹر اسامہ ریاض سپرد خاک

گلگت میں کرونا وائرس سے لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنیوالے ڈاکٹر اسامہ ریاض سپرد خاک
اسلام ٹائمز۔ گلگت میں کرونا وائرس سے لڑتے ہوئے جان دینے والے ڈاکٹر اسامہ ریاض کو قومی پرچم میں لپیٹ کر سپرد خاک کر دیا گیا۔ پیر کے روز ڈاکٹر اسامہ ریاض شہید کے جسد خاکی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال سے جنازہ گاہ پہنچایا گیا، جہاں پر قاری محمد اسحاق کی امامت میں نماز جنازہ ادا کی گئی، جس کے بعد پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔ شہید کو اشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر اسامہ ریاض کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی سکریننگ کے بعد اپنے گھر میں بے ہوش ہوگئے تھے۔ انہیں بے ہوشی کی حالت میں ڈی ایچ کیو پہنچایا گیا تھا، ڈاکٹر اسامہ ریاض کومہ میں جانے کی وجہ سے مسلسل دو دن تک وینٹی لیٹر پر رہے، اس دوران ڈاکٹر اسامہ ریاض کا کرونا وائرس ٹیسٹ بھی کیا گیا، جو کہ مثبت نکلا۔ صوبائی حکومت نے شہید کو قومی ہیرو کا درجہ دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 852147
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش