0
Monday 23 Mar 2020 21:25

اللہ کی نعمتوں کی ناشکری کے باعث ملک مسائل سے دوچار ہے، محمد حسین محنتی

اللہ کی نعمتوں کی ناشکری کے باعث ملک مسائل سے دوچار ہے، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ 23 مارچ یوم تجدید عہد ہے کہ ہم پاکستان کو حقیقی معنیٰ میں ایک اسلامی فلاحی و جمہوری ریاست بنانے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ یوم پاکستان کی مناسبت سے اپنے پیغام میں محمد حسین محنتی نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں بڑی جدوجہد، بزرگوں کی قربانیوں کے بعد قائم ہونے والے ملک میں اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کی ناشکری کی وجہ سے آج وطن عزیز بے شمار مسائل سے دوچار ہے۔ یوم پاکستان نظریہ پاکستان کی عظمت اور اس پر عمل درآمد کا دن ہے۔ صوبائی امیر نے کہا کہ اسلامی و کرپشن فری پاکستان ہی پاکستان کی بقاء و ترقی کا ضامن ہے، پاکستانی باہمت قوم ہے، ان شاءاللہ کورونا کو شکست اور اللہ کے فضل و مدد سے ہر چیلنج کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم متحد ہے، اہل خیر روزانہ اجرت پر کام کرنے والے محنت کشوں اور سفید پوش لوگوں کی بھرپور مدد کریں۔
خبر کا کوڈ : 852158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش