QR CodeQR Code

وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ آگیا ہے، مرتضٰی وہاب

23 Mar 2020 21:26

ایک بیان میں ترجمان سندھ حکومت نے سعید غنی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر کہا کہ تشویش کی کوئی بات نہیں، ہم سب کوایک دوسرے کیلئے دعا کرنی ہے، گذشتہ ایک ہفتے میں اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر پوری کابینہ نے تین دن تک خود کو آئسولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرتضٰی وہاب نے سعید غنی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر کہا کہ تشویش کی کوئی بات نہیں، ہم سب کو ایک دوسرے کیلئے دعا کرنی ہے، گذشتہ ایک ہفتے میں اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ مرتضٰی وہاب نے بتایا کہ ان کا اور وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے جبکہ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا بھی ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ ترجمان کے مطابق سندھ کابینہ کے تمام لوگ اپنے گھروں میں 3 دن کیلئے آئیسولیٹ ہو چکے ہیں، کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس اب وڈیو لنک پر ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 852159

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852159/وزیراعل-ی-سندھ-مراد-علی-شاہ-کے-کورونا-ٹیسٹ-کا-نتیجہ-آگیا-ہے-مرتض-ی-وہاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org