0
Monday 23 Mar 2020 22:25

پاراچنار میں لاک ڈاون جاری، پولیس نے کھلی دکانیں بند کروا دیں

پاراچنار میں لاک ڈاون جاری، پولیس نے کھلی دکانیں بند کروا دیں
اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس سے بچنے اور حفاظتی اقدامات کے پیش نظر پاراچنار شہر میں آج دوسرے روز بھی لاک ڈاؤن جاری رہا، ڈی پی او محمد قریش خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی نجف علی اور سٹی انچارج اشتیاق حسین نے بمعہ پولیس ٹیم شہر کے مختلف حصوں میں کھلی دکانوں اور کاروباری اداروں کے مالکان کو احکامات پر عمل کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ آئندہ خلاف ورزی کرنے پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس سے بچنے کیلئے حفاظتی تدابیر کے طور پر شہر میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے اور ہوٹلوں، ریستورانوں، حمام اور حجاموں کی دکانوں کو پندرہ روز کیلئے بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ ڈی پی او کرم محمد قریش خان نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں حکومت سے تعاون کریں، تاکہ اس خطرناک وبا سے محفوظ رہ سکیں۔
خبر کا کوڈ : 852168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش