QR CodeQR Code

علامہ ساجد نقوی کا یوم پاکستان کی مناسبت سے پیغام

23 Mar 2020 11:25

ایس یو سی کے سربراہ کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ جس طرح قوم نے متحد ہو کر آزادی حاصل کی، اسی طرح ہم سب کو اتحاد و یکجہتی کیساتھ اس موذی وبا کا مقابلہ کرکے اس سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قرارداد پاکستان جہاں عوام کو وطن دوستی اور حب الوطنی کی طرف متوجہ کرتی ہے، وہاں جمہوریت، قانون پر عمل داری اور انصاف جیسی ذمہ داریوں کی طرف رہنمائی کرتی ہے۔ پاکستان کو لاحق تمام داخلی و خارجی خطرات اور امراض کا علاج یہی ہے کہ سب سے پہلے عوام بیدار، متحد اور منظم ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 23 مارچ ایسے دن آیا ہے جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے وطن عزیز شدید مشکلات سے دو چار ہے، قوم پریشان ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ جس طرح قوم نے متحد ہو کر آزادی حاصل کی، اسی طرح ہم سب کو اتحاد و یکجہتی کے ساتھ اس موذی وبا کا مقابلہ کرکے اس سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔ تاکہ یہ دن یوم نجات کے طور پر یاد رکھا جائے۔ آخر میں انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ آیئے تجدید عہد کریں، وقت کا تقاضا ہے کہ ہم ہر قسم کے باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر تمام تر توجہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے میں صرف کریں اور کورونا وائرس کیلئے تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، تاکہ ملک اس موذی وبا سے نجات حاصل کرسکے۔


خبر کا کوڈ: 852177

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852177/علامہ-ساجد-نقوی-کا-یوم-پاکستان-کی-مناسبت-سے-پیغام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org