QR CodeQR Code

پینٹاگون، کرونا کے مریض ملازموں کی تعداد 249 ہوگئی

23 Mar 2020 23:58

پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ اسکے فوجی و غیر فوجی ملازمین میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 249 ہوگئی ہے۔ قبل ازیں پوری دنیا میں کرونا وائرس کے اعداد و شمار بتانے والے امریکی ای مجلے نیوزبریک نے خبر دی تھی کہ امریکہ میں کرونا وائرس کیوجہ سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 485 ہوگئی ہے جبکہ امریکہ میں کرونا وائرس کے کل مریضوں تعداد 34 ہزار 671 نفر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی وزارت خارجہ کے دفتر پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ اس کے فوجی و غیر فوجی ملازمین میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 249 ہوگئی ہے۔ قبل ازیں پوری دنیا میں کرونا وائرس کے اعداد و شمار بتانے والے امریکی ای مجلے نیوز بریک نے خبر دی تھی کہ امریکہ میں کرونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 485 ہوگئی ہے، جبکہ امریکہ میں کرونا وائرس کے کل مریضوں تعداد 34 ہزار 671 نفر ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کرونا وائرس کی وجہ سے مرنے والوں میں سے اکثر کا تعلق نیویارک سے ہے، جہاں اب تک اس وائرس سے فوت ہونے والوں کی تعداد 153 نفر ہوچکی ہے، جبکہ اس وقت وہاں کرونا وائرس کے 16 ہزار 920 مریض موجود ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی ماہرین میں سے اکثر امریکہ کے اندر کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار ٹرمپ کو قرار دیتے ہوئے امریکی صدر پر کرونا سے بچاؤ کی مناسب منصوبہ بندی نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز نیویارک کے فوجی کمانڈر نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ معلوم نہیں حکومتی ایوانوں میں کیا ہو رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 852180

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852180/پینٹاگون-کرونا-کے-مریض-ملازموں-کی-تعداد-249-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org