QR CodeQR Code

سعید غنی کورونا وائرس سے بچاؤ کی جدوجہد میں اگلے محاذوں پر تھے، بلاول بھٹو زرداری

24 Mar 2020 02:56

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں چیئرمین پی پی نے کہا کہ سعید غنی اب اپنی رہائش گاہ سے سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں، عوام کیلئے جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے عوامی نمائندوں کیلئے دعا کریں۔ بلاول نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں پر رہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر تعلیم سعید غنی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، وہ اب اپنی رہائش گاہ سے سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ سعید غنی کورونا وائرس سے بچاؤ کی جدوجہد میں اگلے محاذوں پر تھے، عوام کیلئے جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے عوامی نمائندوں کیلئے دعا کریں۔ بلاول نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں پر رہیں۔ واضح رہے کہ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 852197

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852197/سعید-غنی-کورونا-وائرس-سے-بچاؤ-کی-جدوجہد-میں-اگلے-محاذوں-پر-تھے-بلاول-بھٹو-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org