اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس ایک روز میں اٹلی میں مزید 600 زندگیاں لے گیا،جان سے جانے والوں کی تعداد 6000 سے زائد ہو گئی۔ امریکی ٹی وی سی این این نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس سے اب تک 23ڈاکٹروں کی بھی زندگی جا چکی ہے۔ دوسری جانب اسپین میں بھی کورونا وائرس نے 435 زندگیاں چھین لیں، اب تک 2000 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 16 ہزار سے زائدافراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متاثرین افراد کی تعداد 3 لاکھ 74 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں اور اب تک ایک لاکھ سے زیادہ افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔