QR CodeQR Code

کورونا کیخلاف ملیریا کی دوا کا ابتدائی نتیجہ زبردست نکلا، ڈونلڈ ٹرمپ

24 Mar 2020 08:18

وائٹ ہاؤس بریفنگ میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایف ڈی اے نے ہائیڈرو کلوروکوئین کی منظوری دے دی ہے۔ لیکن ایف ڈی اے نے فورا ہی اس دعوے کی تردید کی اور کہا کہ کورونا کے علاج کے لیے ابھی تک کوئی دوا منظور نہیں کی گئی اور اس سلسلے میں تجربات جاری ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف ملیریا کی دوا ہائیڈرو کلوروکوئین کا ابتدائی نتیجہ زبردست نکلا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس دوا کا استعمال نیو یارک اور دیگر جگہوں پر شروع ہونے جا رہا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق نائیجیریا میں کلوروکوئین کی وجہ سے کورونا کے 3 مریضوں کی حالت مزید خراب ہو گئی ہے۔ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کو ہدایت جاری کی تھی کہ وہ کورونا کے علاج کے لیے کلوروکوئین سے اخذ کردہ کم زہریلے مرکب ہائیڈرو کلوروکوئین کے تجربات کی رفتار تیز کرے۔

وائٹ ہاؤس بریفنگ میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایف ڈی اے نے ہائیڈرو کلوروکوئین کی منظوری دے دی ہے۔ لیکن ایف ڈی اے نے فورا ہی اس دعوے کی تردید کی اور کہا کہ کورونا کے علاج کے لیے ابھی تک کوئی دوا منظور نہیں کی گئی اور اس سلسلے میں تجربات جاری ہیں۔ عالمی ادراہ صحت نے بھی واضح طور پر کہا ہے کہ ابھی تک کورونا کی کسی دوا کی منظوری نہیں دی گئی اور ٹھوس ڈیٹا کے حصول کے لیے متعدد ملکوں میں تجربات کیے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 852207

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852207/کورونا-کیخلاف-ملیریا-کی-دوا-کا-ابتدائی-نتیجہ-زبردست-نکلا-ڈونلڈ-ٹرمپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org