0
Tuesday 24 Mar 2020 08:33

بلوچستان میں بھی آج سے لاک ڈاؤن

بلوچستان میں بھی آج سے لاک ڈاؤن
اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کی خاطر دو ہفتوں کیلئے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا۔ محکمہ داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق حکومت بلوچستان نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نئی پابندیاں عائد کر دیں۔ اعلامیہ کے مطابق آج دوپہر بارہ بجے سے کوئٹہ اور صوبے بھر میں شہریوں کی کسی بھی قسم کی نقل و حرکت، مذہبی و سماجی سمیت ہر قسم کی تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ تمام پبلک و نجی دفاتر بھی دو ہفتوں کیلئے بند رہیں گے، تاہم ضروری سروس کے حامل افراد اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق یہ احکامات آج 24 مارچ کی دوپہر 12 بجے سے 7 اپریل کو دوپہر 12 بجے تک نافذالعمل رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 852211
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش