0
Tuesday 24 Mar 2020 19:34

ختم ِ نبوت سمیت 15 تجاویز شامل نہ کی گئیں تو نصاب تسلیم نہیں کریں گے، علامہ نیاز نقوی

ختم ِ نبوت سمیت 15 تجاویز شامل نہ کی گئیں تو نصاب تسلیم نہیں کریں گے، علامہ نیاز نقوی
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے واضح کیا ہے کہ پرائمری جماعتوں کے اسلامیات نصاب میں شامل کرنے کیلئے وفاق المدارس کی طرف سے دی گئی ختم ِ نبوت سمیت 15 تجاویز شامل نہ کی گئیں تو نصاب کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم شفقت محمود کی وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ سے لگتا ہے کہ علما کی تجاویز پر توجہ نہیں دی گئی اور حکومت زبردستی نصاب تعلیم مسلط کرنا چاہتی ہے۔ ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پانچوں وفاق المدارس نے دینی امور پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور تجاویز دی ہیں تاکہ نصاب تعلیم کیلئے ان پر عملدرآمد کیا جائے۔ علماء سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ قومی نصاب کونسل کا نصاب وفاق المدارس الشیعہ کی سفارشات اور تجاویز شامل ہونے کی صورت میں ہی قبول کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دیگر مذہبی تنظیموں کی طرح وفاق المدارس الشیعہ نے بھی ختم ِ نبوت سمیت 15 تجاویز نصاب میں شامل کرنے کیلئے وزیر تعلیم اور متعلقہ شعبہ کو متعدد خطوط لکھے تھے۔ وفاقی وزیر تعلیم کی گذشتہ دنوں وزیراعظم کو بریفنگ سے یہ واضح نہیں ہوتا کہ پہلی تا پانچویں جماعت کے اسلامیات کے نصاب میں وفاق المدارس الشیعہ کی تجاویز کو شامل کیا گیا ہے یا نہیں۔ حکومت فی الفور اس پر اپنی پوزیشن واضح کرے اور یہ بات مدنظر رکھے کہ علما کو اعتماد میں لئے بغیر کسی بھی مسلط شدہ نصاب کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ اتحاد تنظیمات مدارس نے نیک نیتی کیساتھ نصاب سازی اور نظر ثانی کے کام میں تعاون کیا تھا، حکومت نصاب کے حتمی مسوّدہ کے بارے اتحاد تنظیمات مدارس کو اعتماد میں لے۔
خبر کا کوڈ : 852213
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش