0
Tuesday 24 Mar 2020 09:06

عوام شادی بیاہ کی تقریبات کو منسوخ کر دیں، راجہ فاروق

عوام شادی بیاہ کی تقریبات کو منسوخ کر دیں، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حکومتی اقدامات و ہدایات پر عمل کر کے خود کو اور اپنے خاندان اور معاشرے کو محفوظ بنانے کے لئے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق خان نے کہا کہ عوام شادی بیاہ کی تقریبات کو منسوخ کر دیں، زیادہ سے زیادہ صدقہ خیرات کریں اور رب کو راضی کرنے کی کوشش کریں، غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا، تاجر، وکلا اور سول سوسائٹی کے ارکان موجودہ صورتحال میں حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایات پر عوام کی جان و مال کے تحفظ اور کورونا سے محفوظ رہنے کے لئے اقدامات پر پہرا اور کامیابی عوام کے تحفظ کے لئے ناگزیر ہے۔
خبر کا کوڈ : 852220
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش