QR CodeQR Code

لاک ڈاؤن میں بینکاری سہولتیں مہیا ہوں گی، اسٹیٹ بینک

24 Mar 2020 09:44

مرکزی بینک کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بینکوں کو اے ٹی ایم اور آن لائن ٹرانسفر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران صارفین کو بینکاری خدمات اور سہولتیں مہیا ہوں گی۔ مرکزی بینک (اسٹیٹ بینک) کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بینکوں کو اے ٹی ایم اور آن لائن ٹرانسفر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ ادھر کراچی میں واقع پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز 11 بجے دن ہو گا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری تعطل کا دورانیہ 45 منٹ سے بڑھا کر 2 گھنٹے کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 852223

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852223/لاک-ڈاو-ن-میں-بینکاری-سہولتیں-مہیا-ہوں-گی-اسٹیٹ-بینک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org