0
Tuesday 24 Mar 2020 10:23

کورونا اللہ کی طرف سے آزمائش ہے، مسعود خان

کورونا اللہ کی طرف سے آزمائش ہے، مسعود خان
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کورونا اللہ کی طرف سے بڑی آزمائش ہے اور ہمیں صبر و تحمل کے ساتھ اس آزمائش پر پورا اترنا ہو گا۔ پیر کے روز آزادکشمیر کے ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ڈاکٹر سردار آفتاب خان سے وائرس کے حوالے سے اب تک کی جانے والی تیاریوں کے بارے میں ٹیلیفونک بریفنگ لینے کے بعد اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر ابھی تک اس ناگہانی آفت سے قدرے محفوظ ہے لیکن ہمیں اپنی تیاریاں مکمل رکھنا ہوں گی اور مستقبل میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام ضروری انتظامات کرنے ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 852226
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش