0
Tuesday 24 Mar 2020 11:32

46 ٹرینیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہوسکتا ہے آج آپریشن روک دیا جائے، شیخ رشید

46 ٹرینیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہوسکتا ہے آج آپریشن روک دیا جائے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج رات ٹرینیں بند ہوجانے کا امکان ہے، آج تمام ٹرینیں منزل پر پہنچنے کے بعد رک جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آج ٹرینیوں سے متعلق اہم فیصلے  کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے لیے وزارت ریلوے کو اعتماد میں نہیں لیاگیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے لوگوں کی مشکلات میں سہارا بن جائے، موجودہ صورت حال میں صرف ریڑھی والا ہی پریشان ہے۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ 15دن مزدور کراچی میں نہیں رہ سکتا جبکہ سندھ سے مسافروں کی بڑی تعداد اسٹیشنز پر پہنچ گئی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ 46 ٹرینیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہوسکتا ہے آج آپریشن روک دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سے بکنگ کروانے والوں کے تمام ٹکٹس واپس کرنا پڑے تو نہیں کرسکیں گے۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رش والی ٹرینیں بند کردیں مگر لوگ ہر ٹرین میں سوار ہیں، ایک ٹرین 72 گھنٹے بعد واپس آتی ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ سندھ میں لوگ آنہیں رہے بلکہ جارہے ہیں، 40 ٹرینوں پر بیشتر لوگ آج سندھ سے نکل جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے سے متعلق پنجاب میں نہیں سندھ میں مسائل سامنے آرہے ہیں، کسی بھی ٹرین کو راستے میں نہیں روک سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد آج اعلان کروں گا، سفارشات لے کر جارہا ہوں، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 852251
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش