0
Tuesday 24 Mar 2020 11:42

لاہور، کیمپ جیل کے ایک قیدی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق

لاہور، کیمپ جیل کے ایک قیدی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی کیمپ جیل میں اٹلی پلٹ قیدی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے اور ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق منشیات کیس کا ملزم عابد گزشتہ ماہ ہی اٹلی سے واپس پاکستان آیا تھا جسے رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں جیل منتقل کیا گیا تھا۔ ملزم نے بخار کی شکایت کی تھی جس پر اس کا احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کورونا کا ٹیسٹ کیا گیا جو کہ مثبت آ گیا ہے۔ جیل حکام کا مزید کہنا تھا کہ منشیات کے قیدی عابد نے 18 مارچ کو بخار کی شکایت کی تھی۔

جیل حکام 21 مارچ کو قیدی عابد کا ٹیسٹ کروا کر جیل ہسپتال میں رکھا گیا تھا، گزشتہ رات قیدی عابد کے ٹیسٹ رپورٹ میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ جیل حکام کا کہنا تھا کہ کورونا کے شکار قیدی عابد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ قیدی عابد گزشتہ ماہ اٹلی سے واپس آیا اور منشیات کیس میں پکڑا گیا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا کے 892 کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ چھ افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں، تاہم چھ افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتالوں سے چھٹی دیدی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 852256
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش