QR CodeQR Code

لاہور، کیمپ جیل کے ایک قیدی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق

24 Mar 2020 11:42

جیل ذرائع کے مطابق منشیات کیس کا ملزم عابد گزشتہ ماہ ہی اٹلی سے واپس پاکستان آیا تھا جسے رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں جیل منتقل کیا گیا تھا۔ ملزم نے بخار کی شکایت کی تھی جس پر اس کا احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کورونا کا ٹیسٹ کیا گیا جو کہ مثبت آ گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کی کیمپ جیل میں اٹلی پلٹ قیدی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے اور ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق منشیات کیس کا ملزم عابد گزشتہ ماہ ہی اٹلی سے واپس پاکستان آیا تھا جسے رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں جیل منتقل کیا گیا تھا۔ ملزم نے بخار کی شکایت کی تھی جس پر اس کا احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کورونا کا ٹیسٹ کیا گیا جو کہ مثبت آ گیا ہے۔ جیل حکام کا مزید کہنا تھا کہ منشیات کے قیدی عابد نے 18 مارچ کو بخار کی شکایت کی تھی۔

جیل حکام 21 مارچ کو قیدی عابد کا ٹیسٹ کروا کر جیل ہسپتال میں رکھا گیا تھا، گزشتہ رات قیدی عابد کے ٹیسٹ رپورٹ میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ جیل حکام کا کہنا تھا کہ کورونا کے شکار قیدی عابد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ قیدی عابد گزشتہ ماہ اٹلی سے واپس آیا اور منشیات کیس میں پکڑا گیا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا کے 892 کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ چھ افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں، تاہم چھ افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتالوں سے چھٹی دیدی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 852256

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852256/لاہور-کیمپ-جیل-کے-ایک-قیدی-میں-بھی-کورونا-وائرس-کی-تصدیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org