QR CodeQR Code

رائیونڈ، تبلیغی مرکز کو بھی 14 روز کیلئے مکمل بند کر دیا گیا

24 Mar 2020 12:06

تبلیغی جماعت کی انتظامیہ کے مطابق وہ انسانیت کی خاطر حکومت کا فیصلہ ماننے پر تیار ہوئے ہیں اور تاریخ میں پہلی بار تبلیغی مرکز کو بند کیا گیا ہے، حکومت کے لاک ڈاؤن کے اعلان کے فوری بعد اجتماعی دعا کروائی گئی جس کے بعد تبلیغی جماعت کے تمام کارکنوں کو مواصلاتی نظام کے ذریعے مطلع کر دیا گیا ہے کہ وہ تبلیغی مرکز نہ آئیں۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب کے کررونا وائرس سے حفاظتی انتظامات کے باعث تبلیغی مرکز کو بھی ہنگامی بنیادوں پر 14 روز کیلئے بند کر دیا گیا ہے، جبکہ گزشتہ رات گئے تک تمام مرکز کو مکمل طور پر خالی کرا لیا گیا تھا۔ تبلیغی جماعت کے ترجمان کے مطابق تبلیغی مرکز میں موجود تمام افراد کو کل دوپہر کو ہی مرکز چھوڑنے کی ہدایت کر دی تھی۔ تبلیغی جماعت کی انتظامیہ کے مطابق وہ انسانیت کی خاطر حکومت کا فیصلہ ماننے پر تیار ہوئے ہیں اور تاریخ میں پہلی بار تبلیغی مرکز کو بند کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے لاک ڈاؤن کے اعلان کے فوری بعد اجتماعی دعا کروائی گئی جس کے بعد تبلیغی جماعت کے تمام کارکنوں کو مواصلاتی نظام کے ذریعے مطلع کر دیا گیا ہے کہ وہ تبلیغی مرکز نہ آئیں بلکہ آنیوالی جماعتوں کو بھی فوراً واپس بھیجا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رائیونڈ تبلیغی مرکز میں کرونا وائرس کی تشخیص کیلئے ڈاکٹرز کئی دنوں سے مصروف عمل رہے اور کارکنوں کی مفت تشخیص ہوتی رہی۔ ترجمان کے مطابق خوش قسمتی سے کوئی بھی رپورٹ پازیٹو نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ تبلیغی مرکز میں ہر قسم کی نقل و حرکت کو قطعی بند کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 852263

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852263/رائیونڈ-تبلیغی-مرکز-کو-بھی-14-روز-کیلئے-مکمل-بند-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org