0
Tuesday 24 Mar 2020 13:24

کورونا وائرس، بھارت میں پھنسی پاکستانی فیملی وطن لوٹ آئی

کورونا وائرس، بھارت میں پھنسی پاکستانی فیملی وطن لوٹ آئی
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی صورتحال میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی ایک فیملی بھارت میں ہی پھنس گئی تھی جسے دونوں ممالک کے اعلٰی عہدیداران کی مداخلت کے بعد وطن واپس آنے کی اجازت مل گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سرجری کی غرض سے بھارت گئی اس فیملی کو لاک ڈاؤن کے بعد جمعرات کے روز پاک بھارت بارڈر کی بندش کے باعث اسے استعمال کرنے کی اجازت نہیں تھی، جس کی وجہ سے انہیں وہیں ٹھہرنا پڑا۔ امرتسر میں مقیم بھارتی صحافی رویندر سنگھ روبن نے اس فیملی کو اپنے  گھر میں پناہ دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی صحافی رویندر سنگھ  روبن نے بتایا کہ پاکستانی فیملی کی یہاں موجودگی پر پاکستانی وزیر داخلہ اور بھارتی وزیر خارجہ نے لاک ڈاؤن کی صورت میں بھی اس فیملی کو پاکستان جانے کی اجازت دی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دونوں ممالک کے اعلٰی عہدیداران نے اس معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیا اور فوراً جواب ارسال کیا۔ روبن کی جانب سے شئیر کئے گئے ویڈیو پیغام میں سرجری کی غرض سے گئے 12 سالہ بچے نے دونوں ممالک کی حکومتوں کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان سے گئی اس فیملی نے واپسی پر بھارت میں دیئے گئے پیار اور سپورٹ کا شکریہ ادا کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 852271
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش