QR CodeQR Code

حکومت دیہاڑی دار طبقے کا ماہانہ وظیفہ 5 ہزار کرے، ثروت اعجاز قادری

24 Mar 2020 15:58

گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ کورونا کی وباء سے ڈرنا نہیں، بلکہ حوصلے اور ہمت سے مقابلہ کرنا ہے، گھروں میں محصور ہوکر اس وباء کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے 70 لاکھ دیہاڑی دار طبقے کو ماہانہ 3 ہزار روپے دینے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں، تاہم حکومت دیہاڑی دار طبقے کا ماہانہ وظیفہ 5 ہزار کرے۔ سوشل میڈیا پر گفتگو کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اتحاد و یکجہتی کی طاقت سے پاکستان بنایا اور ان شاء اللہ اسی طاقت سے ملک دشمنوں کو نکیل ڈالیں گے، پاکستان اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور اولیاء اللہ کا فیضان ہے، کورونا کی وباء سے ڈرنا نہیں، بلکہ حوصلے اور ہمت سے مقابلہ کرنا ہے، گھروں میں محصور ہوکر اس وباء کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے اقدامات قابل ستائش ہیں، ان کے مثبت فیصلوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سازش کے تحت نسل نو کو یہودی کلچر متعارف کروایا جا رہا ہے، ہمیں اپنے اسلامی اور قومی ثقافتی کلچر کو فروغ دینا ہوگا، نئی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے آگے بڑھا جا سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 852306

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852306/حکومت-دیہاڑی-دار-طبقے-کا-ماہانہ-وظیفہ-5-ہزار-کرے-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org