0
Tuesday 24 Mar 2020 16:14

شہریوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے آرڈیننس کی منظوری

شہریوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے آرڈیننس کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کابینہ نے شہریوں کی نقل و حرکت کو کنٹرول کرنے کیلئے پنجاب کورونا آرڈیننس 2020 کی منظور دیدی۔ پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے تدارک کیلئے کورونا آرڈیننس 2020 کابینہ سے منظور کروا لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آرڈیننس کے تحت پنجاب میں کسی بھی شخص کی نقل و حرکت کو کنٹرول کیا جا سکے گا۔ کسی بھی شہری کو علاج کی غرض سے اس کو گھر سے سرکاری ہسپتال منتقل کیا جا سکے گا۔ شہری کو گھر میں ایک مقررہ وقت تک رہنے کا پابند کیا جا سکے گا۔ ذرائع کے مطابق آرڈیننس کے تحت کسی بھی خطرناک مرض پر قابو پانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اپنے اختیارات استعمال کر سکے گی، آرڈیننس کی حکم عدولی پر دس ہزار روپے سے پچاس ہزار روپے جرمانہ یا چھ ماہ تک قید کی سزا ملے گی۔
خبر کا کوڈ : 852310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش