0
Tuesday 24 Mar 2020 17:17

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی ترقی کیلئے اہم ہے، عمران خان

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی ترقی کیلئے اہم ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پاکستان کی ترقی کیلئے بے حد اہم ہیں، ان منصوبوں سے روزگار، مواصلات اور معاشی ترقی کے وسیع مواقع میسر آئیں گے، پاکستان کے چین کے ساتھ بہت ہی اچھے تعلقات ہیں جو آزمائش کی ہر گھڑی پر پورے اترے ہیں۔ سی پیک کے تحت توانائی منصوبوں کے جائزہ سے متعلق اجلاس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر، چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ، وزارت توانائی، پٹرولیم اور منصوبہ بندی ڈویژن کے سیکرٹریز، چیئرپرسن ایف بی آر، چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر اور سینئر افسران اور چیف سیکرٹری پنجاب نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اجلاس کو سی پیک منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔

بریفنگ کے دوران چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے بتایا کہ سی پیک میں توانائی کے کل 22 منصوبے شامل ہیں جن میں سے 9 منصوبوں پر پہلے ہی کام شروع ہو چکا ہے۔ اجلاس میں کوہالہ پن بجلی منصوبہ، آزاد پتن پن بجلی منصوبہ، گوادر پاور پراجیکٹ، تھر میں توانائی منصوبے اور کروٹ ہائیڈرو پاور منصوبہ سمیت توانائی شعبہ کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین۔پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی ترقی کیلئے اہم ہے اور ان منصوبوں سے روزگار، مواصلات اور معاشی ترقی کے وسیع مواقع میسر آئیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے چین کے ساتھ بہت ہی اچھے تعلقات ہیں جو آزمائش کی ہر گھڑی پر پورے اترے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد ملکی مفاد میں ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ بروقت فیصلوںکی ضرورت ہے کہ تاکہ ان منصوبوں میں لاگت میں اضافہ سے بچا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 852318
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش