QR CodeQR Code

بلتستان میں لاک ڈائون غیر موثر ہے، حکومت کوتاہی نہ برتے، میڈیکل ایسوسی ایشن بلتستان

24 Mar 2020 17:24

سکردو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایم اے کے عہدیداروں ڈاکٹر آصف رضا، ڈاکٹر مہدی حسن اور ڈاکٹر نیاز علی نے کہا کہ ڈاکٹروں اور سٹاف کے پاس حفاظتی سامان اور آلات کی شدید کمی ہے، بلتستان میں ٹرینڈ سٹاف اور ڈاکٹروں کی کمی بھی ہے، ڈاکٹروں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ فرض کی ادائیگی کے دوران کوئی اور ڈاکٹر اسامہ شہید نہ ہو۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلتستان نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر اسامہ ریاض کو قومی ہیرو کا درجہ دیا جائے، شہید کی فیملی کو وہ سہولیات دی جائیں جو قومی ہیروز کی فیملی کو دی جاتی ہیں۔ سکردو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایم اے کے عہدیداروں ڈاکٹر آصف رضا، ڈاکٹر مہدی حسن اور ڈاکٹر نیاز علی نے کہا کہ ڈاکٹروں اور سٹاف کے پاس حفاظتی سامان اور آلات کی شدید کمی ہے، بلتستان میں ٹرینڈ سٹاف اور ڈاکٹروں کی کمی بھی ہے، ڈاکٹروں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ فرض کی ادائیگی کے دوران کوئی اور ڈاکٹر اسامہ شہید نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ بلتستان میں لاک ڈائون غیر موثر ہے، لاک ڈائون کو موثر بنایا جائے، ہمارے پاس وسائل نہیں، لوکل ٹرانسمیشن ہوئی تو صورتحال بے قابو ہو جائے گی، حکومت کوتاہی نہ برتے۔ ابھی تک بلتستان میں لوکل ٹرانسمیشن کا کوئی کیس نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں وینٹی لیٹر کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ہم نے خود چندہ مہم شروع کی ہے، ابھی تک 42 لاکھ روپے جمع ہو چکے ہیں۔ اگلے چار سے پانچ دنوں میں آئی سی یو روم تیار ہو جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 852319

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852319/بلتستان-میں-لاک-ڈائون-غیر-موثر-ہے-حکومت-کوتاہی-نہ-برتے-میڈیکل-ایسوسی-ایشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org