0
Tuesday 24 Mar 2020 18:01
کورونا کے خوف میں ہم پہلے ہی اوور ری ایکٹ کر چکے ہیں

وزیراعظم کی جانب سے ریلیف پیکج کا اعلان، پٹرول 15 روپے لٹر سستا

اسمال اور میڈیم انڈسٹری کیلئے 100 ارب، مزدوروں کیلئے 200 ارب جاری
وزیراعظم کی جانب سے ریلیف پیکج کا اعلان، پٹرول 15 روپے لٹر سستا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات پر 15 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے۔ ملک میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال کے لیے وزیراعظم نے ریلیف پیکچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے 3 ماہ کی اقساط میں بل وصول کریں گے۔ مزدور طبقے کیلئے 2 سو ارب کا فنڈز رکھا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اسمال اور میڈیم انڈسٹری کیلئے 100 ارب کا فنڈ رکھا ہے۔ مزدوروں کے لیے فوری 200 ارب روپے جاری کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں کو فوری ٹیکس ریفنڈ جاری کرنے کے لیے 100 ارب دیے جائیں گے۔ دالوں سمیت ضروری اشیا پر ٹیکس میں کمی لارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غریب طبقے کو ریلیف دینے کے لیے 150 ارب روپے چار مہینے کے لیے رکھے گئے ہیں۔ پناہ گاہوں میں اضافہ کریں گے۔ یوٹیلٹی اسٹور کے لیے 50 ارب روپے مزید مختص کیے جائیں گے۔

وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ گندم کی خریداری کے لیے 280 ارب روپے رکھے گئے ہیں تاکہ کسانوں کے ہاتھ میں پیسہ آئے اور کم سے کم دیہی علاقوں میں حالات قابو میں رہیں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم ملک بھر میں کرفیو لگانے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ ہمیں کورونا سے نہیں، اس کے خوف اور غلط فیصلوں سے زیادہ نقصان ہو سکتا۔ کرفیو لگانے سے ملک پر بہت برا اثر پڑے گا۔ کیا ہم کچی آبادیوں میں لوگوں کو راشن نہیں پہنچا سکتے۔ انہوں ںے کہا کہ کرفیو آخری سٹیج  ہے، اس سے متعلق سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا پڑے گا۔ جہاں کوورنا پھیلنے کا چانس ہے، ہم اس علاقے کو سیل کریں گے۔ کورونا کے خوف میں آکر ہم نے اوورری ایکٹ کر چکے ہیں۔ کرفیو لگانے سے ملک پر بہت برا اثر پڑے گا۔ جہاں کوورنا پھیلنے کا چانس ہے، ہم اسی علاقے کو سیل کریں گے۔ وفاق سمیت تمام صوبوں کو دو ہفتوں بعد پالیسی پر نظرثانی کرنا پڑے گی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزارت اطلاعات کو ہدایت جاری کی ہے کہ میڈیا ورکرز کے لیے بھی پیکج تیار کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 852322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش