0
Tuesday 24 Mar 2020 18:30

کراچی میں لاک ڈاؤن کا دوسرا روز، سڑکوں پر سناٹا

کراچی میں لاک ڈاؤن کا دوسرا روز، سڑکوں پر سناٹا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں لاک ڈاؤن کے دوسرے روز سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب ہے جب کہ شہر کی مرکزی شاہراہوں اور مختلف علاقوں میں پولیس کا گشت جاری ہے۔ کورونا وائرس کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں کیے گئے لاک ڈاؤن کا آج دوسرا روز ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث محکمہ داخلہ کی جانب سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے جب کہ شہر کی مرکزی شاہراہوں پر پولیس کے ناکے قائم ہیں اور پولیس اور رینجرز کی نفری شہر کے مختلف مقامات پر تعینات ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 852325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش