QR CodeQR Code

سندھ میں عوام تک مالی مدد اور راشن پہنچانے کیلئے کمیٹی تشکیل

24 Mar 2020 18:49

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ دہاڑی دار اور مستحقین کی مدد ہو، ہم ایک موبائل سروس شروع کر رہے ہیں، جس کے تحت ایک نمبر ہم عوام کو دیں گے اور جس کو راشن چاہیئے وہ اس نمبر پر ایس ایم ایس کردے۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کے سبب موجودہ لاک ڈاؤن کی صورتحال میں سندھ حکومت نے عوام تک مالی مدد اور راشن پہنچانے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی میں صوبائی وزیر امتیاز شیخ، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی اور وزیراعلیٰ سندھ کے کوآرڈینیٹر حارث گزدر شامل ہیں۔ ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق مطابق کمیٹی طے کرے گی کہ راشن کہاں دیا جائے اور کہاں کیش ٹرانسفر کیا جائے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ بنیادی اشیاء غریب عوام تک پہنچائی جائیں اور فلاحی تنظیمیں اپنے فلاحی کام جاری رکھیں۔

ترجمان نے بتایا کہ سندھ حکومت فلاحی تنظیموں سے مل کر کام شروع کر رہی ہے۔ اس حوالے سے ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ دہاڑی دار اور مستحقین کی مدد ہو۔ انہوں نے بتایا کہ ہم ایک موبائل سروس شروع کر رہے ہیں، جس کے تحت ایک نمبر ہم عوام کو دیں گے اور جس کو راشن چاہیئے وہ اس نمبر پر ایس ایم ایس کردے۔


خبر کا کوڈ: 852329

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852329/سندھ-میں-عوام-تک-مالی-مدد-اور-راشن-پہنچانے-کیلئے-کمیٹی-تشکیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org