1
Tuesday 24 Mar 2020 20:51

ایران سمیت تمام ممالک پر عائد پابندیوں کو معطل یا نرم کیا جائے، انسانی حقوق کمیشن

ایران سمیت تمام ممالک پر عائد پابندیوں کو معطل یا نرم کیا جائے، انسانی حقوق کمیشن
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے ادارے انسانی حقوق کمیشن کی ہائی کمشنر نے کرونا وائرس میں گرفتار ایران اور اس جیسے دوسرے ممالک پر عائد پابندیوں کو اٹھا لینے یا انہیں نرم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے انسانی حقوق کمیشن کی ہائی کمشنر مچل باچلے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ (کرونا وائرس کے وسیع پھیلاؤ کے) اس نازک موقع پر ایران سمیت تمام ممالک پر عائد اقتصادی پابندیوں کو دنیا بھر کے انسانوں کی صحت اور ان ممالک میں زندگی بسر کرنے والے ملین ہا لوگوں کے حقوق کی حفاظت کی خاطر نرم کر دیا جائے یا عارضی طور پر اٹھا لیا جائے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کے اندر اس عالمی وباء سے مقابلے کی طبی جدوجہد میں پیش آنے والی رکاوٹ ہم سب کو لاحق خطرات میں مزید اضافے کا باعث بنے گی۔ واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی طرف سے متعدد بیانات میں اعلان کیا جا چکا ہے کہ ایران کے اندر کرونا وائرس سے مقابلے کی طبی جدوجہد ایران پر عائد غیرقانونی امریکی پابندیوں کی وجہ سے رکاوٹ کا شکار ہے جبکہ وہ 2 ہفتے قبل سیکرٹری جنرل انٹونیو گیوٹرش سمیت اقوام متحدہ کے تمام اداروں کے سربراہوں کے نام ایران پر عائد امریکی پابندیوں کو نظرانداز کر دینے کے مطالبے پر مبنی ایک خط بھی تحریر چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 852351
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش