0
Tuesday 24 Mar 2020 21:31

وزیر اعظم کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے لیٹر کمی کا اعلان

وزیر اعظم کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے لیٹر کمی کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات پر 15 روپے فی لیٹر کمی سمیت 900 ارب روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا۔ ملک میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال کے لیے وزیر اعظم نے ریلیف پیکچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے 3 ماہ کی اقساط میں بل وصول کریں گے۔ مزدور طبقے کیلئے 2 سو ارب کا فنڈز رکھا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اسمال اور میڈیم انڈسٹری کیلئے 100 ارب کا فنڈ رکھا ہے۔ مزدوروں کے لیے فوری 200 ارب روپے جاری کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برآمداتی صنعتوں کو فوری ٹیکس ریفنڈ جاری کرنے کے لیے  100 ارب دیے جائیں گے۔ دالوں سمیت ضروری اشیا پر ٹیکس میں کمی لا رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غریب طبقے کو ریلیف دینے کے لیے 150 ارب روپے چار مہینے کے لیے رکھے گئے ہیں۔ پناہ گاہوں میں اضافہ کریں گے۔ یوٹیلٹی اسٹور کے لیے 50 ارب روپے مزید مختص کیے جائیں گے۔ گندم کی خریداری کے لیے 280 ارب روپے رکھے گئے ہیں تاکہ کسانوں کے ہاتھ میں پیسہ آئے اور کم سے کم دیہی علاقوں میں حالات قابو میں رہیں۔ علاوہ ازیں نیشنل ڈزاسٹر میجمنٹ اتھارٹی کے لیے 25 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ہم ملک بھرمیں کرفیو لگانے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ ہمیں کورونا سے نہیں، اس کےخوف اور غلط فیصلوں سے زیادہ نقصان ہو سکتا۔ کرفیو لگانے سے ملک پر بہت برا اثر پڑے گا ہم کچی آبادیوں میں لوگوں کوراشن نہیں پہنچا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ کرفیو آخری مرحلہ ہے اس سے متعلق سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا پڑے گا،جہاں کوورنا پھیلنے کا خدشہ ہے ہم اس علاقے کو سیل کریں گے، وفاق سمیت تمام صوبوں کو دو ہفتوں بعد پالیسی پر نظرثانی کرنا پڑے گی۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ وزارت اطلاعات کو ہدایت جاری کی ہے کہ میڈیا ورکرز کے لیے بھی پیکج تیار کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 852368
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش