QR CodeQR Code

عمران خان نے غریب عوام کی بجائے صنعتکاروں کو پیکج دیا، مشتاق خان

24 Mar 2020 23:01

جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر کا کہنا تھا کہ اسوقت صوبائی اور وفاقی حکومتیں ایک پیج پر نہیں ہیں، جو کہ خطرناک بات ہے۔ سندھ نے لاک ڈاؤن کیا ہے۔ پنجاب حکومت نے شٹر ڈوان کیا ہے۔ کے پی حکومت نے چھٹیاں دی ہیں اور جزوی لاک ڈاؤن کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے حکومت نے جو  incentive package دیا ہے، اس میں 70 لاکھ مزدور یومیہ اجرت والوں کو تین ہزار روپے ماہانہ مالی اعانت دی جائے گی جبکہ ایکسپورٹرز کو 200 ارب مالی پیکج دیا جا رہا ہے، جو کہ درست نہیں ہے۔ اس وقت حکومت کی توجہ کا سب سے زیادہ مستحق وہ 25 فیصد طبقہ ہے، جو خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہا ہے اور یومیہ اجرت پر جن کا گزارہ ہو رہا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے بھی ایکسپورٹرز، صنعتکاروں کو 250 ارب سے لے کر 300 ارب ارب روپے کا پیکج دیا گیا اور اب پھر حکومت اس مشکل حالت میں  200 ارب روپے دے رہی ہے، 200 ارب ایکسپورٹر کو دینے کی بجائے غریب طبقے کو دینا چاہیے۔ 3000 ہزار روپے سے غریب کا گھر نہیں چل سکتا۔ انہوں نے کہا کے اس وقت صوبائی اور وفاقی حکومتیں ایک پیج پر نہیں ہیں، جو کہ خطرناک بات ہے۔ سندھ  نے لاک ڈاؤن کیا ہے۔ پنجاب حکومت نے شٹر ڈوان کیا ہے۔ کے پی حکومت نے چھٹیاں دی ہیں اور جزوی لاک ڈاؤن کیا ہے۔ بلوچستان کی اور پالیسی ہے اور گلگت بلتستان کی اور پالیسی ہے۔ یہ درست بات نہیں ہے۔ اس کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں المرکز اسلامی پشاور سے جاری کردہ اپنے بیان میں کیا اور کہا کے حکومت قومی اتفاق رائے اور قومی ہم آہنگی سے ایک نیشنل ایکشن پلان کے ذریعے تمام سیاسی جماعتوں کو جمع کرنے کی کوشش کرے تو اللہ کی مدد آئے گی اور انشاء اللہ اس امتحان سے یہ قوم نکل پائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعت نے بالغ نظری کا ثبوت دیا اور گذشتہ دنوں تمام اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں نے حکومت کو اس چیلج سے نمٹنے کے لیے ان کنڈیشنل سپورٹ فراہم کی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان میرا وزیراعظم ہے اور ہم ان کے ساتھ تعاون کریں گے۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمارے سینکڑوں ہسپتال، ایمبولینس نیٹ ورک اور ہزاروں رضاکار حاضر ہیں اور عملاً الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار، ادارے اور ایمبولینس حکومت کے ساتھ ملکر عوام کی خدمت اور عوام کو اس وباؤ سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مسلم لیگ کے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم غیر مشروط سپورٹ فراہم کر رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ہزاروں رضاکار کی آفر کی ہے۔ یہ بہت اچھی بات ہے اور بالغ نظری کا ثبوت ہے۔ وزیراعظم صاحب جو ریاست کا سربراہ ہے، جس نے پورے امتحان میں رہنمائی کرنی ہے، نے اپوزیشن کی اس پیش کش کا گرم جوشی سے جواب نہیں دیا۔ ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ وزیراعظم ہاؤس میں اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بلاتے، ان کا شکریہ ادا کرتے، ان کا ان پٹ لیتے اور ایک نیشنل ایکشن پلان ان کے مشورے سے بناتے اور اگر یہ ممکن نہیں تھا تو ویڈیو لنک کے ذریعے ان کا شکریہ ادا کرنا، ان کا انپٹ لینا ان کو آن بورڈ کیا جاسکتا تھا۔


خبر کا کوڈ: 852370

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852370/عمران-خان-نے-غریب-عوام-کی-بجائے-صنعتکاروں-کو-پیکج-دیا-مشتاق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org