QR CodeQR Code

چین کی جانب سے جی بی کو طبی ساز و سامان کی فراہمی کیلئے خنجراب بارڈر کھولنے کی درخواست

24 Mar 2020 21:53

چینی سفارتخانے کے مطابق چین کی جانب سے جی بی کو دیئے جانے والے طبی ساز و سامان میں 2 لاکھ فیس ماسک، 2 ہزار این 95 فیس ماسک، 5 وینٹی لیٹر، 2 ہزار ٹیسٹنگ کٹس اور 2 ہزار میڈیکل حفاظتی لباس شامل ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ چینی حکومت نے گلگت بلتستان کیلئے طبی سازو سامان کی فراہمی کیلئے خنجراب بارڈر کو عارضی طور پر کھولنے کی درخواست کر دی۔ پاکستان میں چین کے سفارتخانے کی جانب سے وزارت خارجہ کو لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی درخواست پر چینی انتظامیہ نے جی بی کیلئے طبی ساز و سامان بھیجنے کی تیاری کر رکھی ہے، جس کیلئے خنجراب پاس کو عارضی طور پر کھولنے کی ضرورت ہے۔ چینی سفارتخانے کی جانب سے خنجراب پاس کو 27 مارچ کو عارضی طور پر کھولنے اور اس حوالے سے ضروری تیاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ سفارتخانے کے مطابق چین کی جانب سے جی بی کو دیئے جانے والے طبی ساز و سامان میں 2 لاکھ فیس ماسک، 2 ہزار این 95 فیس ماسک، 5 وینٹی لیٹر، 2 ہزار ٹیسٹنگ کٹس اور 2 ہزار میڈیکل حفاظتی لباس شامل ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 852371

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852371/چین-کی-جانب-سے-جی-بی-کو-طبی-ساز-سامان-فراہمی-کیلئے-خنجراب-بارڈر-کھولنے-درخواست

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org