0
Tuesday 24 Mar 2020 21:51

پیپلز پارٹی نے رہنماﺅں کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ پر لگا رکھا ہے، حلیم عادل شیخ

پیپلز پارٹی نے رہنماﺅں کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ پر لگا رکھا ہے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں مولا بخش چانڈیو اور نثار کھوڑو کے وزیراعظم عمران خان مخالف بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ملک میں کورونا کے سبب صورتحال انتہائی خراب کے باوجود پیپلز پارٹی کی قیادت اس کو سیاست کی نذر کرنا چاہتی ہے، ایسے حالات کے باوجود بھی پیپلز پارٹی کے رہنما اپنی سیاست بازیوں سے باز نہیں آرہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، ناصر حسین شاہ، صوبائی ترجمان سندھ اچھے بنے ہوئے ہیں اور اچھی اچھی باتیں کر رہے ہیں، دوسری طرف مولا بخش چانڈیو، نثار کھوڑو و دیگر کو وزیراعظم کے خلاف بیان بازی کرنے کی ذمہ داری دے دی گئی ہے، موجودہ حالات میں یہ دوغلا منافقانہ رویہ رکھنا اچھا نہیں ہوتا ہے، جس کے نتائج اچھے نہیں آئیں گے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اس مشکل کے وقت میں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے عوام کو کسی قسم کا فائدہ نہیں پہنچ سکتا، سندھ میں درپیش دیگر مسائل کے باوجود ہم کورونا وائرس اشو پر کسی قسم کی سیاست نہیں کرنا چاہتے، پیپلز پارٹی نے اپنے کچھ رہنماﺅں کو مخصوص ایجنڈے کے تحت سیاسی پوائنٹ اسکورنگ پر لگا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک سندھ حکومت کا اعلان کردہ 20 لاکھ لوگوں کیلئے راشن کسی کو نہیں ملا، عوام ان راشن بیگ کی منتظر ہے، جس پر تاحال عمل نہیں کیا گیا، بہت سارے اسپتالوں میں ٹیسٹ نہیں کئے جا رہے ہیں، نہ علاج ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے پرہیز کیا جائے، جو یکجہتی کا ماحول ہے، وہ قائم رہ سکے۔
خبر کا کوڈ : 852372
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش