QR CodeQR Code

سکھر قرنطینہ سینٹر میں 650 مریض کلیئر قرار، گھر روانہ کرنے کی تیاریاں مکمل

24 Mar 2020 22:13

انچارج قرنطینہ سینٹر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا کہ قرنطینہ سے زائرین کو گھروں تک پہنچایا جائے گا، ہر شہر کے ڈپٹی کمشنر زائرین کو 14 دن تک گھروں میں قرنطینہ میں رکھیں گے، زائرین کے ساتھ کھانے پینے کا سامان بھی مہیا کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سکھر میں قرنطینہ سینٹر سے 650 مریضوں کو کلیئر قرار دے کر گھر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سکھر قرنطینہ سینٹر کے انچارج اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ کا کہنا ہے کہ صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے سکھر قرنطینہ سینٹر سے 650 افراد کو کلیئر قرار دیا گیا ہے، حکومت نے ان تمام کلیئر ہونے والے لوگوں کو اپنے گھروں کو بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں. انہوں نے کہا کہ کلئیر قرار دیئے گئے افراد کو بسوں کے ذریعے انکے علاقوں میں پہنچایا جا رہا ہے، قرنطینہ سے 14 بسیں مختلف شہروں کو آج رات ہی روانہ ہو جائیں گی۔ اویس شاہ نے کہا کہ لاڑکانہ، بدین، حیدرآباد، دادو اور کراچی کیلئے بسیں روانہ ہونگی، قرنطینہ سے زائرین کو گھروں تک پہنچایا جائے گا، ہر شہر کے ڈپٹی کمشنر زائرین کو 14 دن تک گھروں میں قرنطینہ میں رکھیں گے، زائرین کے ساتھ کھانے پینے کا سامان بھی مہیا کیا جا رہا ہے، شہری سندھ حکومت کے احکامات پر عمل کریں اور گھروں میں رہیں۔


خبر کا کوڈ: 852374

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852374/سکھر-قرنطینہ-سینٹر-میں-650-مریض-کلیئر-قرار-گھر-روانہ-کرنے-کی-تیاریاں-مکمل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org