QR CodeQR Code

ضلع لیہ کو کورونا فری قرار دیدیا گیا

24 Mar 2020 22:41

ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے بتایا کہ ضلع لیہ میں اب تک کورونا کا کوئی ایک بھی متاثرہ شخص نہیں پایا جاتا۔ انہوں نے عوام سے پرزور اپیل کی کہ ہم صرف اور صرف احتیاط کرکے ہی کورونا کو شکست دے سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع لیہ کو انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس سے پاک قرار دیدیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے بتایا کہ ضلع لیہ میں اب تک کورونا کا کوئی ایک بھی متاثرہ شخص نہیں پایا جاتا۔ انہوں نے عوام سے پرزور اپیل کی کہ ہم صرف اور صرف احتیاط کرکے ہی کورونا کو شکست دے سکتے ہیں۔ عوام اپنے گھروں میں رہیں اور حکومتی ہدایات پر من و عن عمل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک ضلع لیہ میں کورونا کا ایک بھی مریض نہیں پایا گیا، البتہ لیہ سے تعلق رکھنے والے 7 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، تاہم یہ زائرین ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ سنٹر میں موجود ہیں، جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 852378

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852378/ضلع-لیہ-کو-کورونا-فری-قرار-دیدیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org