QR CodeQR Code

جنگ کے 5 سال مکمل ہونے پر جارح سعودی اتحاد کیطرف سے یمن پر ایک دن میں 100 سے زائد حملے

24 Mar 2020 23:43

یمنی خبررساں ایجنسی سبأ کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے یمنی صوبے مأرب کے شہر صراوح اور مجزر کو 20 سے زائد مرتبہ اپنے ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ علاوہ ازیں سعودی عرب نے طے پانے والے سویڈن معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ پر بھی 111 بار توپخانے سے حملہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یمن پر مسلط کردہ سعودی جنگ کی پانچویں سالگرہ کے روز گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جارح سعودی عرب کی طرف سے یمن پر 100 سے زائد حملے کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں جارح سعودی فوجی اتحاد نے یمن کے صوبوں مأرب، الجوف، الحدیدہ اور حجہ پر 100 سے زائد مرتبہ ہوائی حملے اور گولہ باری کی ہے۔ یمنی خبررساں ایجنسی سبأ کی رپورٹ کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے یمنی صوبے مأرب کے شہر صراوح اور مجزر کو 20 سے زائد مرتبہ اپنے ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ علاوہ ازیں سعودی عرب نے طے پانے والے سویڈن معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ پر بھی 111 بار توپخانے سے حملہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی توپخانے کے ان حملوں میں الحدیدہ کا المنظر اور الخامری نامی علاقہ شدید متاثر ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی توپخانے کے ان حملوں میں یمنی شہروں مثلث العدین، حیس، الشجن اور الخمسین سمیت متعدد شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم یمنی حکام کی طرف سے ان حملوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی طرف سے یمن پر مسلط کردہ اس وحشتناک جنگ کو آج کے روز 5 سال مکمل ہو رہے ہیں جبکہ اس جنگ کی وجہ سے اکثر یمنی شہریوں کے وبائی امراض اور قحط کا شکار ہو جانے کے علاوہ دسیوں لاکھ بےگناہ یمنی شہری شہید و زخمی بھی ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 852385

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852385/جنگ-کے-5-سال-مکمل-ہونے-پر-جارح-سعودی-اتحاد-کیطرف-سے-یمن-ایک-دن-میں-100-زائد-حملے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org