0
Tuesday 24 Mar 2020 23:42

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں کرونا کے سینکڑوں نئے کیسز رپورٹ

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں کرونا کے سینکڑوں نئے کیسز رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ خلیج فارس کے ممالک میں کرونا وائرس بے قابو ہوگیا، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں سینکڑوں نئے کیسز رپورٹ، منگل کے روز سعودیہ میں ایک شخص کی ہلاکت سمیت وائرس سے متاثرہ 205 نئے کیسز جبکہ امارات میں 50 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ خلیج فارس کے اسلامی ممالک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے مزید کئی کیسز سامنے آئے ہیں۔ خاص کر سعودی عرب میں ایک ہی دن میں کرونا وائرس کے نئے کیسز میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ مملکت میں ایک دن کے دوران 205 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ یوں سعودی عرب میں اب تک 767 افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ جبکہ سعودی عرب میں کرونا وائرس سے متاثرہ ایک مریض جاں بحق بھی ہو گیا ہے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات  میں بھی ایک ہی دن میں کرونا وائرس کے 50 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، یوں امارات میں کرونا وائرس سے متاثرہ کل افراد کی تعداد 248 ہوگئی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں بھی کرونا وائرس کے باعث 2 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ دونوں ممالک میں کرونا وائرس سے متاثرہ کچھ مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ منگل کے روز سعودی وزارت صحت کے ترجمان محمد عبدالعلی نے مدینہ میں ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ کے ہیلتھ ایمرجنسی روم میں غیرملکی مریض کی حالت تیزی سے خراب ہوتی جا رہی تھی اور وہ پیر کی رات انتقال کر گئے۔ انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منگل کو ایک دن میں 205 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی، جس سے ملک میں وائرس کا شکار افراد کی مجموعی تعداد 767 ہو چکی ہے۔ اس صورتحال میں سعودی عرب میں کرفیو نافذ کیا جا چکا۔ جبکہ متحدہ عرب امارات میں جزوی لاک ڈاون کی صورتحال ہے۔
خبر کا کوڈ : 852388
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش