QR CodeQR Code

لاہور میں شہریوں کی مساجد اور گھروں کی چھتوں پر اذانیں، کورونا سے نجات کی دعائیں

25 Mar 2020 08:38

علما کرام کی اپیل پر شہر کی تمام بڑی مساجد میں رات دس بجےاذان دی گئی۔ شہریوں نے بھی گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر اذان دی تاکہ اذان کی برکت سے لاہور سمیت پورا ملک کرونا وائرس کی وبا سے محفوظ رہے۔ رات گئے ایک ساتھ اذان کی آوازیں بلند ہوئیں تو شہر اذانوں سے گونج اٹھا۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کی مہلک وبا سے اللہ کی پناہ، بچاؤ کیلئے لاہور بھر میں شہری اللہ اللہ پکارنے لگے، شہر بھر کی مساجد اور گھروں کے چھتوں سے اذانیں دی گئیں، شہر رات گئے اذان کی آوازوں سے گونج اُٹھا، علماء کرام نے اتفاق رائے سے کرونا وائرس سے بچاو کیلئے شہر کی تمام مساجد سمیت گھر گھر سے اذان دینے کی اپیل کی تھی تاکہ اذان کی برکت سے شہری اس موذی وائرس محفوظ رہیں۔ علما کرام کی اپیل پر شہر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں رات دس بجے اذان دی گئی۔

شہریوں نے بھی گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر اذان دی تاکہ اذان کی برکت سے لاہور سمیت پورا ملک کرونا وائرس کی وبا سے محفوظ رہے۔ رات گئے ایک ساتھ اذان کی آوازیں بلند ہوئیں تو شہر اللہ اکبر کی صداوں سے گونج اُٹھا۔ شہری استغفار کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے، خدا سے پناہ مانگتے اور کرونا وائرس سے بچاو کیلئے خدا سے مدد مانگتے رہے۔ مساجد اور گھروں کی چھتوں پر اذان دینے کے بعد سب نے انفردی طور پر دعائیں کیں اور اللہ سے مدد مانگی، تاکہ خدا اذان کی برکت سے کرونا وائرس کی شکل میں پھیلنے والی وبا کا خاتمہ کر دے۔


خبر کا کوڈ: 852430

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852430/لاہور-میں-شہریوں-کی-مساجد-اور-گھروں-چھتوں-پر-اذانیں-کورونا-سے-نجات-دعائیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org