0
Wednesday 25 Mar 2020 09:21

مودی کا ملک بھر میں 21 روز کے لئے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

مودی کا ملک بھر میں 21 روز کے لئے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں 21 روز کے لئے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں آج رات سے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔ اس دوران شہریوں کے بلاضرورت گھر سے نکلنے پر پابندی، تمام کاروباری مراکز بند، ذرائع آمد و رفت معطل اور دفاتر و صنعتیں بند رہیں گی جب کہ تعلیمی اداروں میں پہلی ہی تعطیلات دیدی گئی ہیں۔ بھارتی وزیراعظم مودی کا کہنا تھا کہ مجھے علم ہے یہ ایک طویل دورانیہ ہے لیکن کورونا کی وبا سے لڑنے کا یہ واحد طریقہ بھی ہے اس لئے خود کو 21 روز تک دن میں 24 گھنٹے کے لئے گھروں میں قید کرلیں۔ قبل ازیں مودی سرکار نے شہریوں کو صبح 7 بجے سے رات 9 بجے تک جنتا کرفیو اپنانے کا مشورہ دیا تھا۔ بھارت میں اب تک 500 سے زائد مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 5 مریض ہلاک ہوئے ہیں تاہم ناقص انتظامات اور حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مہلک وائرس تیزی سے ملک بھر میں پھیل رہا ہے۔ وزیراعظم مودی نے صحت کے شعبے کے لئے فوری بجٹ کا اعلان بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 852436
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش